ملک بھر میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات،امت کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں جمعتہ الوداع پر نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جمعتہ الوداع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پاکستان بھر میں جمعة الوداع عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، لاہور میں جمعة الوداع کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ مساجد میں ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اسلام آباد کے مساجد میں جمعة الوداع کی نماز کا اہتمام کیا گیا، سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا ، سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی جمعة الوداع کے بڑے اجتماعات ہوئے۔