فیصل آباد:سال2025ء کا پہلا جزوی سورج گرہن کل ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 50 منٹ پر ہوگا،سورج گرہن کا اختتام شام 5 بجکر 43 منٹ پر ہوگا۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، نارتھ امریکا اور سائبیریا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔
ادھر سال 2025 میں دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ماہر فلکیات نے بتایا کہ زمین پر سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے۔