اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ خوفناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جس کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور7 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔5 گاڑیوں کو ٹکر اور شہریوں کو کچلنے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جلد ہی گرفتار کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔