بینکوں سے نئے کرنسی نوٹوں کا حصول مشکل، بلیک میں فروخت جاری

کراچی/ اسلام آباد/ لاہور ( خبر ایجنسیاں) بینکوں سے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں ناکامی کے بعد شہریوں نے عید الفطر پر عیدی دینے کے لیے اوپن مارکیٹوں کا رخ کر لیا جہاں بلیک میں فروخت عروج پرہے ۔
اسٹیٹ بینک کی عمارت کے باہر اور دیگر مقامات پر نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے والے بڑے پیمانے پرطلب کو دیکھتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔ بتایاگیاہے کہ 10 روپے والی نئے نوٹوں کی گڈی پر اضافی 300 سے 400 روپے وصول کیے جارہے ہیں، 20 روپے والی گڈی پر 600 سے 700 روپے ، 50 روپے والی گڈی پر 1000 سے 1300 روپے ، 100 روپے والی نئے کرنسی نوٹوں کی گڈی 1500سے 1700روپے اضافی مانگے جارہے ہیں۔
شہریوں کا اسٹیٹ بینک کی طرف سے بینکوں کو27ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا دعوی تو کیا گیا ہے لیکن شاید یہ چھوٹے اکاﺅنٹ ہولڈرز کے لیے نہیں ہیں ۔بہت سے لوگ بینکوں میں اکاﺅنٹس نہیں رکھتے، اس لیے انہیں تو نئے کرنسی نوٹ ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔