آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی والِدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،۔