عوام تیار ہوجائیں! موسلادھار بارش اور طوفان کی پیش گوئی

اسلام آباد : رمضان کے آخرے عشرے میں موسلادھار بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ، مغربی ہواوں کا سلسلہ 24 مارچ کی رات سے ملک میں داخل۔ ملک میں بارش،آندھی اورگرج چمک کیساتھ طوفان کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ 24 مارچ کی رات سے ملک میں داخل ہوگیا، 25 سے 27 مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش ، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ الرٹ میں کہا گیا کہ جی بی اورکشمیرمیں 25 سے 28 مارچ تک وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ کے پی کے مختلف علاقوں میں 25 سے 27 مارچ گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
پنجاب اور اسلام آباد میں 25 سے27 مارچ کے دوران بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 25 اور 26 مارچ کو بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں 25 اور 26 مارچ کو گرد آلود ہوائیں،آندھی چلنے کا امکان ہے۔تیز ہواوں،آندھی، ژالہ باری سے بجلی کے کھمبے، درخت اور سولر پینلز کونقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر اور سوات میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں 26 اور 27 مارچ کو سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔ سندھ میں 25 اور 26 مارچ کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، زیارت، ڑوب، موسیٰ خیل، چمن اور مستونگ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی اور ژالہ بارش کے باعث کھمبوں سولر پینل کو نقصان کا خطرہ ہے، درمیانی سے شدید باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔بالائی پنجاب، اسلام آباد اور کے پی میں مختلف مقامات پر شدید ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ آندھی ڑالہ باری سے پنجاب اور کے پی میں فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔