لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تجویز دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری مل بیٹھ کر قومی حکومت بنائیں۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کو نہیں بلایا گیا، سانحہ اے پی ایس کے بعد راحیل شریف نے جیسے قوم کو اکٹھا کر لیا تھا آج اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے، آصف زرداری آل پارٹیز کانفرنس بلائیں جس میں عمران خان، مولانا فضل الرحمن اور اور نواز شریف کو بلایا جائے۔
فواد چودھری نے تجویز دی کہ عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری مل بیٹھ کر قومی حکومت بنائیں، نواز شریف کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنا اچھا نہیں۔