اسلام آباد:افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے پلان تشکیل دے دیا گیا جس پر یکم اپریل سے عمل درآمد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق افغان سیٹزنز کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کی تفصیل اکٹھی کی جائے گی، کرائے دار، مزدور اور کاروباری افغان باشندوں کی سکریننگ کی جائے گی۔
31 مارچ ڈیڈلائن کے بعد اے سی سی کارڈ ہولڈر افغانیوں کو نکالا جائے گا، افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار ہے۔
