لاہور:ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئیںجو175,000روپے تک نیچے آ گئی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹس میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اورسولر پینل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جس سے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو فائدہ پہنچنے گا۔
مارکیٹ کا جائزہ لیاجائے تو سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت 35,000 روپے سے 175,000 روپے تک کم ہوگئی ہے۔ایک اندزے کے مطابق 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے ہے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 6 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
اس کے علاوہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت فی الحال 8 لاکھ روپے سے زیادہ ہے جبکہ 12 سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 12 لاکھ ملین روپے سے زائد ہے۔