بلوچستان یونیورسٹی کو انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک بند کردیا

کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی کو انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا جبکہ رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد انتظامیہ نے بلوچستان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا، اس حوالے سے رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق جامعہ بلوچستان سمیت تمام کیمپسز کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں آن لائن کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
جامعہ بلوچستان کی انتطامیہ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تمام ڈیٹا آن لائن شفٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈین اور ڈائریکٹرز رجسٹرار آفس کو ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی کے عملے کو معمول کے مطابق اپنے دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔