جعفر ایکسپریس حملہ، شہدا کے ورثاءکو 52 لاکھ دینے کا اعلان

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ٹرین حادثہ پر پی ٹی آئی بریگیڈ اور بھارتیوں نے فوج کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے ، بلاول نوازشریف یا شہبازشریف کو ٹارگٹ نہیں کیا، کروڑوں، اربوں روپے ٹارگٹ کرنے کےلئے پی ٹی آئی بریگیڈ کو مل رہے ہیں، 52 لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اور مکینکل ریلوے ملازم شہید ہوا، اس جان کی قیمت کوئی نہیں ، 52 لاکھ روپے کوئٹہ سانحہ میں شہیدوں کے لواحقین کو دیں گے اور ان کے بچے کو ریلوے میں بھرتی کروائیں گے، ریلوے پولیس کانسٹیبل اسکیل سات، اے ایس آئی 11 میں ہوگا، پنجاب پولیس کے برابر ریلوے پولیس کا اسکیل کردیا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس کی دہشت گردی پاکستان میں پنپ رہی ہے کون کون حصہ دار ہے بتائیں گا، پاکستان ایٹمی ملک ہے وہ ایٹمی ملک ستاون اسلامی ممالک میں پہلا ہے جو دنیا کی آنکھ میں کھٹک رہا ہے، افغانستان میں بھارتی بائیس کونسل خانہ کھولنے کا مقصد ہے اگر علاقے کا شیر ہے تو ڈائریکٹ لڑے اگر وہ لڑ نہیں سکتا تو ایسی بزدلانہ کارروائیاں کررہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت ز گردی میں ہمارے اپنے لوگ سہولت کار بنے ہوئے ہیں، جعفر ایکسپریس جس میں خواتین بچے اور چھٹیاں منانے لوگ جا رہے تھے تو دنیا میں تیسرا بڑا واقعہ ہے، بلوچ، پختون اور پنجابی کی تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کے لیے اربوں ڈالر بھارت خرچ کررہا ہے، سی پیک دنیا کو کھٹک رہا ہے، اب دوبارہ معاشی طورپر مضبوط ہو رہے ہیں اسے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی جا رہی ہیں۔