لاہور:پبلک اکانٹس کمیٹی (پی اے سی)پنجاب نے 2019 میں پی ٹی آئی دور میں ہونے والی مبینہ مالی بدعنوانیوں کے کیسز اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے۔
پی اے سی پنجاب نے مبینہ کرپشن کے 18 کیس اینٹی کرپشن کے حوالے کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیسز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز فیصل آباد سے متعلق ہیں۔ پی اے سی پنجاب نے ریکارڈ پیش نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔
وزیر خزانہ رپورٹس کے مطابق پی اے سی پنجاب نے مذکورہ کیسز کی تحقیقات کے لیے وزیراعلی معائنہ ٹیم سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔پی اے سی نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور سے متعلق دیگر محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ۔