حماس نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے احترام میں روسی نژاد قیدی الیگزینڈر تروفانوف کو بھی رہا کیا جائے گا۔
حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ الیگزینڈر تروفانوف کی رہائی روس کی درخواست پر مبنی ہوگی۔
اسلامی جہاد کے ساتھ بھی اس پر اتفاق کیا گیا تھا کہ اسے معاہدے کے پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر آج 15 فروری کو رہا کیا جائے گا۔
حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تحریک نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر آج 15 فروری ہفتے کو روسی نژاد الیگزینڈر تروفانوف، امریکی نژاد ساگی ڈیکل اور یایرن ہور کورہا کرنے کا فیٍصلہ کیا ہے۔
رہائی سے قبل روسی قیدی کے سیرسپاٹے
رہائی سے قبل غزہ کی پٹی کے ساحل پر روسی نژاد اسرائیلی قیدی الیگزینڈر تروفانوف کی ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے ، جس میں اسے غزہ کے ساحل پر چہل قدمی کرتے دکھایا گیا ہے۔
تصاویر اور ویڈیوز میں قیدی کو اچھی حالت میں غزہ کے ساحل پر چہل قدمی کرتے اور سمندر میں پتھر پھینکتے ہوئے دکھایا گیا۔
ویڈیو میں تروفانوف کو کیلے کھاتے، مچھلیاں پکڑتے اور عبرانی میں کاغذ کی سفید شیٹ پر کچھ لکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔