ٹرمپ اسرائیل کو واشنگٹن میں بسالیں ، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اتنا ہی شوق ہے تو اسرائیل کو نیویارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں۔

لاہور منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین ہے، فلسطین کے مسئلہ پر امریکی صدر ٹرمپ انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔

کے پی حکومت، رمضان میں مستحقین کو10، 10 ہزار دینے کا اعلان

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے اسرائیل اور امریکا کے سامنے مزاحمت کی، جو نقصان فلسطین کا ہوا ہے تاوان کی صورت میں امریکا اور اسرائیل کو ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب سے یہودی آباد کاری کا سلسلہ شروع ہوا دنیا کا امن تباہ ہوا ہے۔