محمود اچکزئی کے گھر پر اپوزیشن اتحاد کی بڑی بیٹھک، اہم فیصلے

اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کے گھر پر اپوزیشن اتحاد کی بڑی بیٹھک ہوئی ہے ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبالہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی بیٹھک میں اپوزیشن رہنماؤں اور کو آرڈینیشن کمیٹی کے رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا۔

عشائیے میں شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، راجا ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

غزہ کوئی جائیداد نہیں جسے فروخت کردیا جائے، ٹرمپ کے بیان پر حماس کا ردعمل

اجلاس میں جنید اکبر اور شہرام تراکئی بھی موجود تھے، اس دوران اپوزیشن اتحاد کےلیے مجوزہ مسودےاور اتحاد کی جنرل الیکشن کے مطالبے کو مزید موثر بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اپوزیشن الائنس کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی ، پارلیمان کے اندر اور باہر کی سیاسی حکمت عملی، عام انتخابات اور الیکشن کمیشن سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔