اسرائیل نے مغربی کنارے میں آپریشن تیز کردیا

قابض صہیونی ریاست اسرائیل نے  مغربی کنارے میں آپریشن تیز کرتے ہوئے  طوباس گورنری میں مزید فوجی کمک بھیج دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق طوباس کے گورنر احمد الاسعد نے  بتایا کہ الفارعہ کیمپ میں ایک جامع اسرائیلی فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز کیمپ کے مکینوں کو وہاں سے نکلنے پر مجبور کررہی ہیں،  تاہم دھمکیوں کے باوجود فلسطینی شہری ایسا کرنے سے انکاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل الفارعہ کے مکینوں کو پانی اور ادویات سے سے محروم کرکے وہاں سے نکل جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سعودی عرب میں نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان

الاسعد نے  کہا کہ اسرائیلی آپریشن کے نتیجے میں کیمپ پانی کی قلت کا شکار ہوگیا ہے۔ اس دوران اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس سروسز نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد سے مغربی کنارے میں نام نہاد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا تھا ، جس کا دائرہ اب  وسیع ہوتا جارہا ہے۔