آج رہا ہونے والے 3  یرغمالی کون ہیں؟ حماس نے اعلان کردیا

حماس نے تین اسرائیلی زیر حراست افراد کے ناموں کا اعلان کردیا جنہیں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت آج  ہفتے کے روز رہا کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام پیج پر بتایا کہ جن قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا ان میں لیاہو شرابی، اور لیوی اور اوھاد بن عامی شامل ہیں۔

حماس نے اعلان کیا کہ اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں سے 18 کو عمر قید، 54 قیدیوں کو بڑی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان میں غزہ کی پٹی کے 111 ایسے قیدی بھی شامل ہیں جنہیں 7 اکتوبر 2023ء کو حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

غزہ میں ملبے تلے 12ہزار لاشیں موجود،سیز فائر کے باوجود صہیونی جارحیت جاری

یاد رہے کہ تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کے معاہدے میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل کا انخلا طے کیا گیا تھا۔ پہلا مرحلہ چھ ہفتوں تک جاری ہے۔ اس میں غزہ سے 33 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے تقریباً 1,900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کی بات کی گئی ہے۔