غزہ /واشنگٹن:اسرائیل نے غزہ میں ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری لانے پر پابندی لگا دی۔ غزہ میں ملبے تلے 12ہزار فلسطینیوں کی لاشیں ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ترجمان حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں ملبے تلے دبی 12ہزار لاشوں کو نکالنے کیلئے ہیوی مشینری لانا ہو گی لیکن اسرائیل ہیوی مشینری کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق حماس اسرائیلی اسیران کی لاشیں حوالے کرنے کے وعدے کو پورا نہیں کرے گی۔
اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ کرنے پر حماس نے یرغمالیوں کی فہرست روک دی۔ حماس نے ان قیدیوں کے ناموں کی فہرست روک دی ہے جنہیں آج رہا کیا جانا ہے۔ حماس نے اسرائیل کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ انسانی ہمدردی سے متعلق پروٹوکول کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔ترجمان حماس عبدالطیف القانو کا کہنا ہے کہ حماس جنگ بندی کےلیے پر±عزم اور معاہدے پر قائم ہے حماس فلسطینی عوام کے مفادات کیلئے جنگ بندی معاہدے پر عمل کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ثالثوں سے کہا ہے کہ اسرائیل امداد اور ہیوی مشینری کو روک رہا ہے، اسرائیل کو انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کو نافذ کرنے کا پابند بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ حماس ان تمام ممالک کی تعریف کرتی ہے جنہوں نے ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کیا، فلسطینی ٹرمپ اور نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف متحد ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں سیز فائر کے باوجود اسرائیلی جارحیت نہ تھم سکی، 24گھنٹے میں مزید دو فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ملبے سے مزید28لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کی گئیں،غزہ میں طوفان نے فلسطینیوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا، سیوریج اور بارش کا پانی غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپوں میں داخل ہوگیا۔جبالیہ میں غذائی قلت اور پانی کی شدید کمی ہوگئی، 30پانی کے کنوو¿ں میں سے 25 اسرائیل نے تباہ کر دیئے، بے گھرفلسطینی ملبہ ہٹاکر نئے کنویں کھودنے پرمجبور ہوگئے۔اقوام متحدہ نے عالمی قوتوں سے غزہ میں امداد کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پرپابندی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردئیے۔وائٹ ہاﺅس نے امریکی صدر کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ عالمی فوجداری عدالت کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلخانہ پر سفری پابندیاں بھی عائد کردی گئی ہیں۔