سینکڑوں بھارتیوں کو 48گھنٹوں میں امریکا بدر کیاجائے گا

واشنگٹن:امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے زیر حراست700سے زائد بھارتی باشندوں کو آئندہ 48گھنٹوں میں امریکا بدر کردیا جائے گا۔
غیر قانونی تارکین وطن بھارتی باشندوں کو تین امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے بھارتی پنجاب اور ہریانہ روانہ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی باشندے میکسیکو کے راستے غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہوئے تھے اور گرفتاری کے بعد کئی ماہ سے سرکاری تحویلی مراکز میں قید تھے۔
ذرائع نے انکشاف کیا انسانی سمگلرز نے بھارتی باشندوں سے امریکا میں داخلے کے لیے فی کس پاکستانی ایک کروڑ سے زائد وصول کئے تھے۔ذرائع کے مطابق زیر حراست 770بھارتی باشندوں میں اکثریت بھارتی پنجاب اور ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سکھ باشندوں کی ہے۔