ٹیرف معاملے پر ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن!

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا پارڈو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے بعد امریکی صدر نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا۔

امریکی انتظامیہ کے مطابق میکسیکو نے امریکا میں منشیات کی روک تھام کی حامی بھری ہے، میکسیکو امریکا کے ساتھ سرحد پر 10 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرے گا۔

مغربی کنارے میں صہیونی مظالم انتہا کو پہنچ گئے، ہزاروں فلسطینی جبری بے گھر

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک ہی روز میں دو بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، جس کے بعد جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کم سے کم 30 روز کیلئے روک رہے ہیں۔

بعدازاں اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو سے ٹیکس کے معاملات ابھی طے ہونا ہیں ، چین سے بھی اگلے 24 گھنٹوں میں بات چیت کی جا سکتی ہے۔ پاناما کینال پر چین سے نمٹا جائے گا۔ اگر کوئی معاہدہ نہ کر سکے تو چین پر ٹیرف بڑھائیں گے۔