اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔اے پی پی کو انتخابی نشان گھڑیال الاٹ کیا گیا ۔
عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے اور الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن تسلیم کیے تھے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر ہیںاس کے علاوہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعلیٰ مہتاب احمد عباسی عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی عہدیداران ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ”عوام پاکستان پارٹی” کو رجسٹر کیا تھا۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہیں۔