سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کے بھرک اٹھنے کے اسباب میں اہم عنصر موسمیاتی تبدیلی تھا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی اور یورپی سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیقی رپورٹ اور ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی نے آگ لگنے کے امکانات کو 35 فیصد بڑھا دیا ہے۔
امریکا کا غیر قانونی تارکین کو گوانتانا موبے بھیجنے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ بہت پیچیدہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے سبب گرم اور خشک موسم مرکزی عنصر بنتا جارہا ہے۔لاس اینجلس میں بھی گرم اور خشک موسم جنگلات کی آگ کے خطرے کو بڑھا رہا ہے۔
یاد رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 16 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔