اوٹاوا(اسلام ڈیجیٹل) کینیڈا کی تحقیقاتی مشن نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے کینیڈا میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین انتخابات میں بیرونی مداخلت کی تحقیقات کرنے والے مشن کا کہنا ہے کہ بھارت کینیڈا میں گمراہ کْن پروپیگنڈا مہم چلانے اور اپنے نیٹ ورک کے ذریعے غیر ملکی کمیونیٹیز پر دباؤ ڈالنے میں ملوث رہا ہے۔بھارتی مداخلت کی کوششوں میں کینیڈا میں ہونے والے گزشتہ 2 انتخابات کے نتائج پر اثر نہیں پڑا، کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ گمراہ کن معلومات کینیڈا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، جس سے حکومتی ادارے تنہا مقابلہ نہیں کر سکتے۔دوسری طرف بھارت نے کینیڈا کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور الٹا کینیڈا پر بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگا دیا ہے۔
