غزہ میں حالیہ کشیدگی کے بعد فلسطینی شہری اپنے گھروں کو واپس لوٹنے لگے ہیں۔
کئی دنوں تک جاری رہنے والے تنازعات اور فضائی حملوں کے باعث بے گھر ہونے والے شہری اب اپنے تباہ حال علاقوں میں دوبارہ زندگی کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔
واپسی کے دوران فلسطینی شہریوں نے القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ متعدد افراد نے القسام کے پرچم لہرائے اور مزاحمتی تنظیم کی قربانیوں کو سراہا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ نے ان کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
امریکی حکام کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی سے آگاہ کر دیاگیا
ایک شہری نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم اپنے گھروں کو دوبارہ آباد کریں گے اور القسام کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
غزہ میں حالات معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ عوام تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے، لیکن فلسطینی عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی مزاحمت کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں۔