امن معاہدہ خراب نہ کریں، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو پیغام

غزہ میں جنگ بندی معاہدے  کے نتائج  اتوار تک متوقع ہیں۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نو منتخب ایلچی نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کو ایک پیغام ارسال کیا ہے۔

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے نیتن یاہو کو بتایا کہ ٹرمپ غزہ میں معاہدہ کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور اسے خراب نہیں ہونا چاہیے۔ مزید یہ کہ امریکی ایلچی نے اسرائیلی حکام سے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے دوحہ جائیں اور معاہدہ مکمل کرنے کا اختیار حاصل کریں۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے اس صورتحال کو امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کے لیے غیر معمولی قرار دیا۔ دوسرے عہدیدار کے مطابق وٹ کوف نے حالیہ دنوں میں ہونے والی بات چیت میں اہم کردار ادا کیا اور معاہدہ مکمل کرنے کے لیے ٹرمپ کی درخواست پر دباؤ ڈالا۔

ایک اور کشتی حادثہ،44 پاکستانی جاں بحق،متعدد کو قتل کردیا گیا

ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ جمعرات کو اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے دوران غزہ معاہدے کی منظوری مشکل ہو گئی تھی، تاہم یہ معاہدہ اتوار کو 12:15 تک نافذ ہوسکتا ہے، چاہے اس کی منظوری کل تک ملتوی کر دی جائے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ آج جمعہ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دینے کے لیے اجلاس طلب کرے گی۔ اس اجلاس کو ملتوی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ دوحہ سے اسرائیلی وفد کی واپسی میں تاخیر ہوئی اور اس وفد کو اسرائیلی وزراء کو یہ بتانے کی ضرورت تھی کہ وہ کس پر ووٹ دیں گے۔ علاوہ ازیں، حماس کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے معاملے میں بھی کچھ اختلافات موجود ہیں، جن میں اہم ناموں کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ معاہدہ کئی ماہ کی امریکی، مصری اور قطری سرپرستی میں ہونے والی بات چیت کے بعد بدھ کو سامنے آیا تھا اور اس میں تین مراحل شامل ہیں۔