جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی ہونے والی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔ مقدمے کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کی گئی ہے۔ عدالتی عملے کی جانب سے سماعت ملتوی ہونے سے متعلق وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا۔

2024 ء کے عالمی اثرات ۔ پروفیسر عبد الواحد سجاد

واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانئ پی ٹی آئی سمیت 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ملٹری کورٹ نے بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزا سنائی تھی۔