PTI

6 جنوری کو عمران خان کو سزا ہوجاتی ہے تو بھی مذاکرات جاری رہیں گے، پی ٹی آئی

پشاور:

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ نے کہا ہے کہ خان کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، مذاکرات میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں سول نافرمانی تحریک ان سے مشروط ہے۔

وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے پوچھا جا رہا ہے، سول نافرمانی تحریک کی کال بانی چیئرمین کی طرف سے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی تحریک کا پہلا فیز جاری ہے، سول نافرمانی کی تحریک بیرون پاکستانیوں کے لیے ہے، بیرون ممالک پاکستانیوں کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، 3 ماہ میں معلوم ہو جائے گا سولن افرمانی تحریک کے کیا اثرات ہیں