Plane Crash

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، کئی ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 72 مسافر سوار تھے جن میں سے 6 افراد زندہ بچ گئے ہیں تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

آذربائیجان کا مسافر طیارہ باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا۔

مسافر طیارے نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روسی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے لیے روانہ ہوا تھا۔

قازقستان کی ہنگامی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز جائے حادثہ پر آگ بجھانے کا کام کر رہی ہیں۔

حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے۔