Supreme Court of Pakistan

رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عادل بازئی کی اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی اپیل منظور کر لی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 63 اے کے تحت عادل بازئی کو قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کر دیا تھا.