Supreme Court of Pakistan

جسٹس منصور علی شاہ نے سندھ اور پشاور ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کردیا

اسلام آباد:
جسٹس منصور علی شاہ نے سندھ اور پشاور ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے لیے ایڈیشنل ججوں کی نامزدگیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس مؤخر کر دیا جائے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کو پہلے سنا جائے۔