گھر کےکمرے میں سلنڈر سے لگنے والی آگ سے پورا خاندان لقمہ اجل بن گیا،میاں بیوی اور دو معصوم بچے آگ میں جھلسنے سے جان سے چلے گئے۔
بورے والا کی نواحی ابادی میں دوکاندار 22 سالہ دانش اپنی بیوی اور دو معصوم بچوں سمیت کمرے میں جلتے ہوئے گیس سلنڈر سے لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجہ میں جھلس کر لقمہ اجل بن گئے آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو کمرہ مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ میاں بیوی بچوں سمیت بری طرح جھلس چکےتھےجن کو نکالا تو ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹا ایان علی اورباپ دانش موقع پرہی چل بسےتھےجبکہ چھ ماہ کےبیٹےفرحت عباس اوراسکی ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چھ ماہ کا معصوم فرحت بھی توڑ گیا زندہ بچ جانے والی ماں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا وہ بھی ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار گئی اس طرح پوری فیملی ہی جان سے چلی گئی اس المناک واقعہ پر علاقہ کی فضاء سوگوار ہے گھر میں کہرام برپا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سلنڈرپھٹنےسےبچوں اورمیاں بیوی کےجاں بحق ہونےپر افسوس کا اظہار کیا ہے،کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ناقص سلنڈر پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔