اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے اندر آئینی بینچز کی تقرری یا آئینی عدالت کے لیے ہونے والی ترمیم کے حوالے سے واضح کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی مدت میں توسیع کے حوالے سے انہیں کیا کہا تھا۔
سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پروپیگنڈہ کیا گیا کہ موجودہ چیف جسٹس کو رکھنے کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے لیکن چیف جسٹس سے میری تین دفعہ آفیشل ملاقات ہوئی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا میں اپنی مدت پوری کرکے چلا جاوں گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس نے بتایا کہ جو بھی آئینی ترمیم لاگو ہوگی وہ میرے بعد ہوگی۔