دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین سے تعلقات خراب نہیں کرنے دینگے، افواہوں کا جواب نہیں دے سکتے، نئی امریکی انتظامیہ سے اچھے تعلقات کے خواہشمندہیں ، تقرریاں امریکی صدرکا اختیار ہے ، بھارت کھیلوں کو سیاست کی نظر نہ کرے، افغانستان پاکستانی عوام کی برداشت کو زیادہ مت آزمائیں، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کریں، بیرون ملک کسی پاکستانی سےبدسلوکی ناقابل قبول ہے ۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کشمیری سیاسی قیدیوں کی قید پرسنجیدہ تحفظات کا اظہار کرتا ہے، ان میں سے بہت سے سیاسی قیدیوں کوگنجائش سے زیادہ بھری جیلوں میں رکھا گیاہے۔
کشمیری قیدی جیلوں میں غیر انسانی حالات برداشت کر رہے ہیں،انہیں فوری رہا کیا جائے ،ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کے حوالے سے میڈیا افواہوں کا جواب نہیں دے سکتے، چینی باشندوں،کمپنیوں اورمنصوبوں کے تحفظ سے متعلق چینی باشندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں
پاکستان اورچین کے درمیان متعددموضوعات بشمول انسداد دہشتگردی پر مضبوط رابطے ہیں، پاک چین باہمی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔