PPPP

کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پی پی نے میدان مار لیا

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، جبکہ جماعت اسلامی لیاقت آباد سمیت اپنی دیگر نشستوں سے بھی محروم ہو گئی.

انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 10 میں سے 8 نشستوں پر کامیاب ہو گئی

پیپلز پارٹی 3 چیئرمین، 1 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت گئی جماعت اسلامی کے امیدوار 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکے، جماعت اسلامی نے 1 چیئرمین اور 1 وارڈ ممبر کی نشست پر فتح حاصل کی۔

غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع ملیر ابراہیم حیدری ٹاؤن یو سی 7کے وارڈ 4 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف خان 994 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،جماعت اسلامی کےامیدوار اکرام اللہ 362 جبکہ آزاد امیدوار اعظم خان نے 131 ووٹ حاصل کیے۔

ضلع ملیر یو سی 9 کے چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بابر مگسی 2493ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،جماعت اسلامی امیدوار نعمان احمد 528 اور آزاد امیدوار عزیر علی کو 121 ووٹ ملے۔

بلدیہ ٹاؤن یو سی 10 کے وارڈ 4 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اقرار حسن 374 ووٹ لے کر کامیا بہو گئے جبکہ آزاد امیدوار اسامہ نے 188اور جماعت اسلامی کے امیدوار محمد طحہ نے 122 ووٹ حاصل کیے

کورنگی یو سی 7 وارڈ 1 پر پیپلز پارٹی امیدوار مرتضی قریشی 1045 ووٹ لے کر کامیاب ، جماعت اسلامی کے امیدوار کامران نے 666اور آزاد امیدوار محمد وسیم نے 157 ووٹ حاصل کیے، ٹرن آؤٹ 14.32 فیصد رہا۔

لانڈھی ٹاؤن یو سی 6کے وائس چیئرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی امیدوار عمیر احمد خان درانی 1775 ووٹ لے کر کامیاب قرار ، جماعت اسلامی کے عبدالرحمن 816 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔