Russian Transport Corridor

پاکستان کا روسی نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ

پاکستان نے نارتھ ساؤتھ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بتایا ہے کہ پاکستان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور (INSTC) میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اورروس کے درمیان ریلوے کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ

انہوں نے روسی شہر کھنتی مانسیسک میں منعقدہ انٹرنیشنل آئی ٹی فورم میں اس حوالے سے ہوئی پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کی دعوت روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دی تھی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ سال اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان کو شمولیت کی دعوت دی تھی۔