خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورنےچارج سنبھالتےہی سرکاری بھرتیوں پرپابندی عائد کر دی ۔
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبرپختونخواکو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپورنےسرکاری بھرتیوں پرپابندی عائدکردی ہے۔
مراسلہ کے مطابق پبلک سروس کمیشن کےتحت بھرتیوں پر پابندی نہیں ہوگی،اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے گزشتہ1سال میں ہونیوالی تمام بھرتیوں کارکارڈبھی طلب کرلیا۔