PTI

پی ٹی آئی کےنامزد وزیراعلیٰ پنجاب اسلم اقبال پولیس کوچکما دیکر فرار

تحریک انصاف کے نامزدوزیراعلیٰ پنجاب اسلم اقبال پولیس کوچکمادےکرفرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلم اقبال وکلاکالباس پہن کرفرارہوئے،پنجاب پولیس نےاسلم اقبال کو گرفتار کرنےکی کوشش کی ،پولیس نےتعاقب کیا، تاہم وہ فرارہو کراسپیکرہاؤس کےپی پہنچ گئے۔

اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کی تھی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے میاں اسلم کی راہداری درخواست ضمانت منظور کرلی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں 18 مقدمات درج ہے، جسٹس وقار نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل استفسار کیا کہ کیا انکو 9 مئی کے بعد گرفتار نہیں کیا۔

جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ میاں اسلم نو مئی کے بعد روپش ہو گئے تھے، اب سامنے آنے ہیں، انکو اپنے خلاف مقدمات کا علم تھا۔

خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کے خلاف مختلف نوعیت کے 21 مقدمات درج ہیں۔