بانیٔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری سمیت متعدد انتخابات میں حصہ لینے کے امیدوار الیکشن کمیشن کے جرمانے کے نادہندہ نکلے۔
ایک نجی اخباری ذرایع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر امیداروں کی جانب سے جرمانہ جمع نہ کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کا مراسلے میں کہنا ہے کہ الیکشن کی مہم میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں پر جرمانے ہوئے، تاہم ان امیداروں اور عہدیدارن کی جانب سے جرمانہ جمع نہیں کرایا گیا۔