جولائی تا نومبر؛ تجارتی خسارہ 33.59 فیصد کمی

اسلام آباد: رواں مالی سال2023-24ء کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2023) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 33.59 فیصد کمی کے ساتھ 9 ارب 37کروڑ 80 لاکھ رہا جوگزشتہ سال 14.28 ارب ڈالر تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملکی برآمدات بھی 1.93فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 12 ارب 17کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 11 ارب 94 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں جبکہ درآمدات 17.3 فیصد کمی سے21 ارب54 کروڑڈ الر پر آ گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 26.06 ارب ڈالر تھیں۔

اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہ نومبر کے دوران برآمدات 2 ارب57 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں جو نومبر 2022 میں 2 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں۔

دوسری جانب نومبر 2023 کے دوران درآمدات 4 ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو نومبر 2022 میں 5 ارب 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں۔ یوں نومبرکے دوران درآمدات 13.47 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔

ماہانہ بنیاد پر اکتوبر 2023 کے دوران 2 ارب کروڑ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں ملک سے برآمدات میں 4.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔