علی امین کارکنوں سے مختصر گفتگو کے بعد رنگ روڈ سے ہی واپس چلے گئے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں کارکنوں سے مختصر گفتگو کے بعد رنگ روڈ سے ہی واپس چلے گئے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمر ایوب اور کارکنوں کے ہمراہ جلسہ گاہ کی طرف پیدل مارچ کیا، جہاں کارکنوں نے نعرے بازی کی۔

علی امین غصے میں آگئے، کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیے

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ راستے بند ہونے کے باوجود جلسہ گاہ پہنچا ہوں، آمد کا مقصد یہاں خطاب کرنے کے ساتھ لاہوریوں سے ملنا تھا۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ میں نے یہاں آکر جلسہ گاہ میں حاضری دے دی ہے، آپ سب میرا سلام قبول کریں۔

اس سے قبل لاہور میں پی ٹی آئی جلسے کےلیے دیا گیا وقت ختم ہونے پر پولیس نے لائٹیں، ساؤنڈ سسٹم بند اور اسٹیج خالی کروا دیا تھا۔

جلسہ گاہ میں مکمل اندھیرا ہونے کے بعد شرکا جلسہ گاہ سے واپس چلے گئے۔