Dollar Rate

روپے کی قدر میں مزید بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کمی ہوگئی، جس سے ڈالر کی قیمت 285 روپے ہوگئی، یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 285.17 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کی مسلسل کمی کے باجود نومبر میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 282 روپے 65 پیسے تھی جو 30 نومبر کو 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔