فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں 15 اکتوبر2024سے بلاک کردی جائیں گی۔

پی ٹی اے نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والوں کو فوری طور پر سمیں اپنے نام منتقل کرانے کی ہدایت کی ہے۔