Pakistan Stock Exchange

اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 61ہزار500 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 794 پوائنٹس کی تیزی سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 61ہزار 500پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی۔

بدھ کو کاروبار کا آغاز 323 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جس سے 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 61ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث 100 انڈیکس بڑھ کر 61524 پوائنٹس کی بلند سطح پر آگیا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 52پیسے کی کمی سے 284روپے 95پیسے کی سطح پر آگئی۔