پیداواری لاگت میں اضافے سے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی) صنعتکاروں نے بجلی کی قیمت مزید بڑھنے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام صنعتکار اس وقت پیداواری لاگت بڑھنے پر شدید پریشان ہیں‘پیداواری لاگت بڑھنے سے مشکلات بڑھتی ہی جارہی ہیں، ڈالر کی قدر میں استحکام نہیں آرہا، کبھی ڈالر سستا تو کبھی مہنگا، کس ریٹ پر کاسٹ نکالیں نہیں پتہ، ہر سیکٹر کی برآمدات پیداواری لاگت سے متاثر ہورہی ہیں ، نومبر 23کے بجلی کے بلوں میں 2ماہ کے ایڈجسمنٹ سے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

گیس کی قیمت دگنا اضافے کرنے کے بعد اب نومبر کے بجلی کے بلوں میں دو ماہ کی ایڈجسمنٹ کیسے برداشت ہو گی؟ شرح سود 22فیصد کی بلندسطح پر ہے، کوئی قرض بھی نہیں لے سکتا، حکومت کو انڈسٹری کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے اقدامات اب اٹھانے ہی ہونگے ورنہ چلتی ہوئی صنعتیں بھی بند ہوجائینگی۔