سعودی ریال کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا

سعودی عرب میں پاکستانی روپے کی قدر مزید بڑھ گئی، ریال کی قیمت 80 پیسے کم ہوگئی جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا 2 پویشہ تگڑا اور بھارتی روپیہ 2 پیسے گر گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال 80 پیسے سستا ہوکر 75.30 روپے پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں ریال 2 پیسے مہنگا ہوکر 22.23 روپے کا ہوگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں ریال 2 پویشہ کمی سے 29.38 ٹکے پر آگیا۔

سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق بدھ 27 نومبر 2023ء کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس یہ رہیں۔