Dollar

روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر سستا ہو گیا جبکہ روپے کی قدر میں مزید بہتری آگئی۔ آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 12 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ مین بھی ڈالر کی قدر میں کمی رجحان ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی کے بعد 286 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کئی ہفتوں سے اضافے کا رجحان رہا تاہم گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں کاروباری ہفتے کے دوران بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

قبل ازیں 17 اکتوبر کو ایک ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 276.83 روپے کی سطح تک گر گئی تھی جو ستمبر کے شروع میں 307.10 کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔ اس کے بعد اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور ایکسچینج کمپنیوں کے ضوابط میں ترمیم کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا تاہم 17 اکتوبر کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔