روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس؛ ترسیلات زرحجم 6.898 ارب ڈالر ہو گیا

اسلام آباد: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعہ سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.898 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، اسی طرح آر ڈی اے کے ذریعہ سرمایہ کاری کاحجم 753 ملین ڈالر ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ 142 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا، ستمبر 2020 کے بعد سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ مجموعی طور پر 6.998 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔

ستمبر 2020 کے بعد سے لے کر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 753 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، اکتوبر 2023 میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔