Dollar

انٹر بینک: ڈالر 287 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کے عروج کا سفر آج بھی جاری ہے، انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا