Investment Profit

یوٹیلیٹی اسٹورزکوغذائی اشیاء پچاس فیصد قیمت پر فروخت کی جائیں گی، ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کسٹمز جنرل آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کرتے لکھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو غذائی اشیاء پچاس فیصد قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق مختلف گوداموں سے برآمد ہونے والی ذخیرہ شدہ چینی اور دیگر اشیاء ترجیحی طور پر یوٹیلٹی اسٹورز کو فروخت کی جائیں گی۔ ایف بی آر نے کسٹمز جنرل آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو غذائی اشیا ءپچاس فیصد قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی عدم دلچسپی کی صورت میں برآمد کی گئی اشیا کی نیلامی ہوگی۔ ضبط شدہ اشیا ء اجناس کی نیلامی کسٹمز روز کے مطابق ہوگی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں ریاستی اداروں کی طرف سے کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ذخیرہ کی گئی اشیاء کو ریاستی ادارے اپنے قبضے میں لے رہے ہیں یہ بلیک پر سیل کر نے والے اور کرپٹ مافیا کیخلاف نگران حکومت کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔