ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں کمی

ٹویوٹا نے اپنی سیڈان کار یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کمی کردی، نومبر 2023ء کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

ٹویوٹا یارِس سیڈان کار ہے جو صارفین میں انتہائی مقبول ہے، یہ کمپنی کی جانب سے سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی کار بن گئی ہے کیونکہ اس کی ری سیل ویلیو اور اسپیئر پارٹس کی بآسانی دستیابی بڑی خصوصیت ہے۔

پاکستان میں ٹویوٹا یارس کے ماڈل

ٹویوٹا جون 2023ء تک یارس کار 6 مختلف اقسام میں متعارف کراچکی ہے، بنیادی ماڈل ٹویوٹا یارس جی ایل آئی 1.3 ہے جبکہ دیگر ماڈلز میں یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3، یارس جی ایل آئی سی وی ٹی، یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، یارس ایکس ایم ٹی 1.5 اور یارس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے بعد یارس سمیت تمام ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی نے نئی اپ ڈیٹ شدہ قیمت کی فہرست شیئر کی ہے جو 24 اکتوبر 2023ء سے تمام گاڑیوں کیلئے لاگو ہوگی، قیمت میں کمی ایک لاکھ روپے سے 13 لاکھ ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔

ٹویوٹا یارس کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت

یارس کا کم قیمت ماڈل اس وقت 43 لاکھ 90 ہزار روپے کا ہے، جبکہ ٹاپ ویرینٹ 1.5 سی وی ٹی ایرو کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی نئی قیمت 58 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔

ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی 47 لاکھ 59 ہزار روپے سے کم ہوکر 46 لاکھ 59 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

ٹویوٹا یارس کی دیگر گاڑیوں کی قیمتیں اس طرح ہیں۔

ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی ایل او، 43 لاکھ 99 ہزار روپے۔

ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ایل او، 46 لاکھ 89 ہزار روپے۔

ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی، 46 لاکھ 59 ہزار روپے۔

ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی، 48 لاکھ 99 ہزار روپے۔

ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ایرو، 50 لاکھ 99 ہزار روپے۔

ٹویوٹا یارس 1.5 ایم ٹی، 53 لاکھ 9 ہزار روپے۔

ٹویوٹا یارس 1.5 سی وی ٹی، 56 لاکھ 49 ہزار روپے۔

ٹویوٹا یارس 1.5 سی وی ٹی ایرو، 58 لاکھ 49 ہزار روپے۔